جنرل قمر جاوید باجوہ کی مہمان نوازی ایک اعزاز ہے، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع ڈیوڈ لائڈ جے آسٹن نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک امریکہ تعلقات کے 75 سال کی تکمیل پر ملاقات ہوئی جس میں طویل مدتی دفاعی شراکتداری سمیت باہمی دلچسپی کےمتعدد امور زیر غور آئے ۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں امریکی وزیر دفاع ڈیوڈ لائڈ جے آسٹن نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ رواں برس باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک امریکہ تعلقات کے 75 سال کی تکمیل پر ملاقات ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مہمان نوازی ایک اعزاز ہے ۔ پینٹاگون میں ملاقات میں طویل مدتی دفاعی شراکتداری پر بھی بات ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن