پاکستان کے غےر ملکی ذخائر کے تحفظ کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی ضروری :راشداشرف

لاہور (کامرس رپورٹر) باضابطہ ترسیل زرکرنے والے ادارے ACE منی ٹرانسفر کے سی ای او راشد اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کے غےر ملکی ذخائر کے تحفظ کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی ضروری ہے۔سب سے پہلے سرحدی سکےورٹی سخت کرنا ہو گی۔بارڈر کراسنگ پر سمگلنگ کنٹرول کرنے کیلئے جدید ٹےکنالوجی اور نظام کی ضرورت ہے۔مزید ےہ کہ اس مسئلے کے حل کیلئے انٹےلی جنس کے اشتراک کو مضبوط اور آپرےشنز کو مربوط کرنے کیلئے اعلیٰ حکام کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہیے۔ ساتھ ہی سخت سزاﺅں کے نفاذ اورغےر قانونی تجارت مےں ملوث ہونے کے خطرات سے عوامی آگاہی مہموں کے ذریعے سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے کوششوں کو تےز کر دےنا چاہیے۔ درآمدات کی کلےت کو بڑھانے کیلئے ان کی قانونی حےثےت اور فنڈز کے ثبوت چےک کرنا بہت ضروری ہے۔ مزید برآں ہوائی اڈوں کو سمگلنگ اور دیگر مالےاتی جرائم سے نمٹنے کیلئے نگرانی کے اقدامات مےں اضافہ کر دےنا چاہیے اور عوام کو اےسی سرگرمےوں کی اطلاع دےنے کی ترغیب دےنی چاہیے۔ راشد اشرف کا کہنا ہے کہ” پاکستان مےں ترسیلات کا بڑا حصہ غےر قانونی ذرائع سے داخل ہونے والاوہ کالا دھن ہے جو ملک مےں جائز ذرائع سے داخل ہو سکتا تھا۔ملک مےں کالے دھن کی مانگ کے محرکات ٹےکس چوری،بد عنوانی اورغےر قانونی سرگرمےاں ہےں۔“ غےر ملکی ترسیل زر بڑھانے کیلئے سرکاری بےنکنگ چےنلز سے فائدہ اٹھا نا بنےادی دفاعی لائن کے طور پر کام کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...