لاہور (کامرس رپورٹر ) پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سالانہ اجلاس عام میں متفقہ طور پر میاں خالد مصباح الرحمان کو مرکزی چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔ یہ خاندان کیلئے ایک قابل فخر لمحہ تھا کیونکہ ان کے والد میاں مصباح الرحمان بھی معزز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ چوہدری اسرار شریف اور ڈاکٹر مہوش خان نے بالترتیب سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ڈاکٹر شفیق الرحمان نارتھ زون (پنجاب اور کے پی کے) کیلئے زونل چیئرمین منتخب ہوئے۔ چودھری محمد حنیف (چیف الیکشن کمشنر) نے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور عہدیداران سے حلف لیا۔
پاکستان فارماسیوٹیکل کاسالانہ اجلاس میاں خالد مصباح الرحمان مرکزی چیئرمین منتخب
Oct 05, 2023