سانحہ مستونگ کے سرغنہ،سہولت کاروں کوکٹہرے میں لایا جائے:آل پارٹیزاہلسنت

لاہور (خصوصی نامہ نگار)آل پارٹیز (اہل سنت) کامشترکہ اجلاس دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں تحفظ ناموس رسالت محاذ اورنظامی مصطفی پارٹی کی میزبانی میں انعقاد پذیز ہوا جس میں متفقہ طورپر طے پایاکہ درج ذیل امور کاوفاقی اورصوبائی حکومتوں سے فی الفور مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ مستونگ کے ماسٹر مائنڈ،سہولت کاروں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔سانحہ میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے ایک،ایک کروڑ روپے،زخمیوں کیلئے 25/25لاکھ روپے امداداعلان کیاجائے۔سانحے میں غفلت کے مرتکب افسران واہلکاروں کو عہدوں پربرطرف کرکے قرار واقعی سزاد دی جائے۔ربیع الاول کے بقیہ ایام میں میلاد النبی کے جلوس اورجلسوں کی حکومتیں فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں۔ خود کش حملے اور سکیورٹی فورسز پر بم دھماکے قرآ ن وسنت کی تعلیمات کے منافی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن