لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری انگلینڈ میں کی گئی ہے۔نسیم شاہ چار سے چھ ہفتے آرام کریں گے اور ری ہیب مکمل کرنے کے بعد باﺅلنگ شروع کر سکیں گے۔نسیم شاہ سرجری کے بعد والدہ کویاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔نسیم نے غنودگی کی حالت میں کہا کہ والدہ کی بہت یاد آرہی ہے، ساتھ ہی وہ پوچھتے رہے کہ میری والدہ مجھ پرفخرکرتی ہوں گی؟ہسپتال کے بستر سے سامنے آنے والی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ نسیم کہتے ہیں میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہیں۔