لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ کپ 2023ءکے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کےخلاف انگلینڈ کے بین سٹوکس کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔وہ ہپ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔وہ بنگلادیش کے خلاف وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے، انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں کھلاڑیوں کی فٹنس کےساتھ بڑا خطرہ مول نہیں لیں گے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں کوئی بڑا خطرہ مول لینے کا وقت نہیں، ورلڈ کپ ایک طویل ایونٹ ہے۔