لاہور(کامرس رپورٹر)دی یونیورسٹی آف لاہور میں اورینٹیشن ویک کے تحت ایل بی ایس کے زیر اہتمام تعارفی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر نو ید انور ، ہیڈ سنٹر فارریسرچ ایکسیلینس ڈاکٹر فاروق انور، ڈاکٹر عافیہ ،ڈاکٹر سونیا منیر اور ڈاکٹر ارقم جاوید کیانی سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تعارفی سیشن کے بعد ڈاکٹر نوید انور کی سربراہی میں واک کی گئی۔
اورینٹیشن ویک کے تحت ایل بی ایس کے زیر اہتمام تعارفی سیشن
Oct 05, 2023