لاہور(کلچرل رپورٹر) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیر تربیت افسروں کے38ویں میڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد نے لاہور آرٹس کونسل الحمراءکا دورہ کیا۔ شرکاءکا روایتی انداز میں پرجوش استقبال کیا گیا۔ وفد میں شامل اراکین نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءطارق محمود چوہدری سے ملاقات کی اور اہم ادبی و ثقافتی امور پر تبادلہ خیال ہوکیا۔وفد کو الحمراءکی تاریخ، کارکردگی، خدمات،مشن، سروسز ڈلیوری و دیگر امور پر بریف کیا گیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیر تربیت افسران نے الحمراءکی خدمات کو سراہا۔شرکاءکو الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس، الحمراءسٹوڈیو، الحمراءادبی بیٹھک، الحمراءآرٹ گیلری، الحمراءہالز و دیگر شعبوں کادورہ کیا۔ وفد میں افسران نے الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ کے اساتذہ و نوجوان آرٹسٹوں کی پرفارمنس دیکھی۔