لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے محکمہ ریلوے کو شہری کی ایک مرلہ دکان کا قبضہ واپس کرنے کاحکم دے دیا، عدالت نے محکمہ ریلوے کو زمین کی ملکیت کےلئے ریونیو افسر سے انکوائری کےلئے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ قانون کانفاذ صرف عوام الناس کےلئے نہیں بلکہ سب کےلئے یکساں ہے۔ ریلوے خود سے ہی کیسے زمین کی ملکیت کا دعوی کر سکتا ہے؟ کیا ریلوے جس اراضی پر ہاتھ رکھے گا اس کی ہو جائے گی؟۔ کیا ریلوے کے پاس قانون سے ہٹ کر کچھ بھی کرنے کا اختیار ہے؟۔ چراغ دین نامی شہری نے ایک مرلہ اراضی خریدی تھی جس پر محکمہ ریلوے نے قبضہ کر لیا تھا۔