لاہور (خبر نگار) لاہوار ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کے کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی سنگل بنچ کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ سنگل بنچ کے روبرو درخواست میں نیب کو فریق نہیں بنایا گیا تھا، عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے بھی فیصلے میں نیب کو متاثرہ فریق قرار نہیں دیا، اس لئے اس عدالتی فیصلے کا اطلاق نیب پر نہیں ہوتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے درخواست گزار کے وکیل کا موقف بھی سن لیں پھر دیکھتے ہیں۔
پرویزالٰہی کو گرفتار نہ کرنے کا کیس‘ سنگل بنچ کے فیصلے پر عملدرآمد پر سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی
Oct 05, 2023