کام سے روکنے کی درخواست‘ پنجاب حکومت کوجواب کیلئے 11 اکتوبر تک مہلت

Oct 05, 2023

لاہور( خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی نگران حکومت کو کام سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے 11اکتوبر تک حتمی مہلت دے دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آئین کے مطابق نگران حکومت نوے روز سے زیادہ قائم نہیں رہ سکتی ، پنجاب کی نگران حکومت آینی مدت پوری کر چکی ہے ، آئینی مدت مکمل ونے کے باوجود پنجاب کی نگران حکومت غیر قانونی طور پر کام کر رہی ہے ، استدعا ہے عدالت نگران حکومت کو کام سے روکنے کا حکم اورنئی نگران حکومت کے فوری قیام کا حکم دے ۔

مزیدخبریں