ایس پی انویسٹی گیشن سے بدتمیزی کا الزام‘ جنرل سیکرٹری بار‘ 15 وکلاءکے خلاف مقدمہ

لاہور (نامہ نگار) تھانہ اسلام پورہ پولیس نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جنرل عمر وقاص وڑائچ سمیت 15 وکلاء کےخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او اسلام پورہ انسپکٹر اسد قریشی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمہ سیشن کورٹ میں ڈیوٹی کے دوران ملزم وکلاءکی جانب سے کار سرکار مداخلت، پولیس وردی پھاڑنے، سرکاری اسلحہ چھیننے سمیت دیگر جرائم کے الزامات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈویژن لاہور ڈاکٹر رضا تنویر کے ساتھ سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن عمر وقاص وڑائچ کی جانب سے بدتمیزی کرنے کے واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس پر یہ کاررروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...