ظفروال : بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے2 معصوم بھانجے ہلاک کر دیئے‘ ملزم گرفتار

ظفروال (نامہ نگار) سگے ماموں نے اپنے دو معصوم بھانجوں کو قتل کر دیا۔ بچوں کی عمریں چار اور آٹھ سال ہیں۔ ماموں نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے قتل کیا، ملزم گرفتار۔ گزشتہ رات موضع وڈھالہ میں سفاک ماموں نے اپنے سگے دو معصوم بھانجوں ابوبکر چار سال اور احمد آٹھ سال کو بوتل پلانے کے بہانے گھر سے ساتھ لے جا کر قریبی کھیتوں میں قتل کر دیا۔ وجہ عناد یوں بیان کیا جاتا ہے کہ ایک سال قبل ظفروال کے محلہ حویلیاں میں مقتول بچوں کے باپ جاوید نے قاتل رفاق کے بھائی کو قتل کیا تھا۔ جس کا اس کو رنج تھا اور اس نے اس کا بدلہ لینے کے لیے اپنے سگے بھانجوں کو قتل کر دیا۔ واضح رہے جاوید مقتول بچوں کا باپ ابھی جیل میں ہے۔ ریسکیو 1122کے جوانوں نے کھیتوں سے نعشوں کو اٹھا کر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...