کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو لوٹنے والے پریشان ہیں کہ کراچی کے اصل وارث واپس آگئے ہیں۔ اپنا پورا کراچی واپس لیں گے۔ کراچی کے دشمنوں کی نیندیں اڑا دیں گے۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے سینئر ڈپٹی کنوینئر نسرین جلیل کے ہمراہ ملیر ٹاﺅن آفس کے دورے کے دوران کارکنان و ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھٹوکے پاکستان میں دھکیلا گیا تھا مگر ہم قائداعظم کا پاکستان واپس لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان ہمارے اجداد نے بنایا تھا۔ یہ ہمارے بغیر چل نہیں سکا۔ انہوں نے کہا کہ ملیر کے کارکنان اور عوام نے کراچی واپس کراچی والوں کے پاس آنے کی نوید سنا دی ہے۔