فیروز والا‘ اوباشوں نے 4 لڑکیوں‘ ایک لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Oct 05, 2023

قصور‘ پیر محل‘ فیصل آباد (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) اوباش نوجوان نے مفت جہیز دلوانے کا لالچ دے کر دوشیزہ کو گھر بلا کر بے آبرو کر دیا۔ غلام محمد آباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے اوباش ملزم سلطان کی تلاش شروع کر دی۔ 279 موڑ کے رہائشی جاوید نے بتایا کہ اوباش ملزم سلطان نے اس کی دو بیٹیوں (ن) اور (الف) کو مفت جہیز دلوانے کا جھانسہ دے کر دونوں بہنوں کو گھر بلایا اور وہاں پر سبز باغ دکھاتے ہوئے (ن) کو کمرہ میں لے جا کر ہوس کا نشانہ بنایا۔ پیر محل کے گاﺅں 769گ ب کے مکین اللہ دتہ ولد محمد بخش نے الزام عائد کیا ہے کہ اوباش محمد الیاس ولد خوشی محمد نے زبر دستی گھر میں گھس کر جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہو ئے میری بارہ سالہ بیٹی (ک) کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ساتھ زبان کھولنے پر قتل کر دینے کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں۔ قصور کے گردنواح میں دو جواں سالہ لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ شوکت علی نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمہ درج کروایا کہ بختو نامی میری غیر موجودگی میں بیرونی دیورا پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور میری 15/14سالہ بیٹی کو تشدد کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ چھانگا مانگا کے رہائشی بوٹا نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ محمد ندیم میری بیٹی کو ورغلاءپھسلاءکر لے گیا اور زبردستی اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔ پولیس نے ملزم محمد ندیم کو حراست میں لے لیا ہے۔ دریں اثناءجی ٹی روڈ کی ابادی پٹھان کالونی (فیروز والا) میں اوباش نوجوان عمر بہادر نے محنت کش کہ نو عمر لڑکے (ع) 7سالہ کو ورغلا کر ویران جگہ پر لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی ملزم فرار ہو گیا۔ فیروز والا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں