لاہور (نامہ نگار) لیاقت آباد کے علاقے میں مدرسے میں استاد نے 8 سالہ طالبعلم کو ربڑ کے پائپ سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا ہے۔ لیاقت آباد کے علاقے میں مدرسے میں قاری عامر نے8 سالہ طالبعلم عبدالرحمان کو ربڑ کے پائپ سے بری طرح مارا۔ جس سے بچہ عبدالرحمان زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر لیاقت آباد پولیس نے قاری عامر کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ طالب عالم کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی گئی ہے۔