اوکاڑہ: مبینہ زہریلی چیز کھانے سے میاں بیوی جاں بحق

Oct 05, 2023

اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ کے نواحی گا¶ں 43/G-D میں مبینہ زہریلی چیز کھانے یا پینے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 43 جی ڈی کے رہائشی میاں غلام فرید، اس کی بیوی رضیہ بی بی نے زہریلی چیز کھا لی یا پی لی جس وہ سے جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ کے مطابق لواحقین نے بتایا کہ رات کو دونوں میاں بیوی کی موت واقع ہو گئی۔ لواحقین نے پوسٹ مارٹم کروانے اور قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔ مقامی پولیس نے جاں بحق ہونے والے غلام فرید کے والد کو مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تو لواحقین نے پوسٹ مارٹم کروانے اور قانونی کارروائی نہ کروانے کا بیان دیا۔ جس پر تھانہ گوگیرہ پولیس نے میاں بیوی کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔

مزیدخبریں