متروکہ وقف املاک بورڈ کے 6 افسروں کا تقرر و تبادلہ‘ 2 کو اضافی ذمہ داری سونپی گئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے دو افسروں کو اضافی ذمہ داریاں سونپنے سمیت 06 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ ڈپٹی سیکرٹری (سی اینڈ آئی) فراز عباس کو سیکرٹری (پی ایم ای آئی ایف) کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ ڈائریکٹر لیگل محمد شاہد بشیر کو لاہور کو ڈائریکٹر دیال سنگھ لائبریری کا اضافی چارج سونپ دیا۔ ایڈمنسٹریٹر ننکانہ محمد جاوید شیخ کو تبدیل کر کے ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ تعینات کر دیا جبکہ تقرری کے منتظر محمد اکرم جوئیہ کو اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر سیالکوٹ تعینات کر دیا۔ تنویر حسین ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سیالکوٹ کو تبدیل کر کے اپنے پے سکیل میں ایڈمنسٹریٹر ننکانہ صاحب تعینات کر دیا۔ محمد مظہر بخاری اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ملتان کو اپنے پے سکیل میں ایڈمنسٹریٹر ملتان تعینات کر دیا۔ عدنان حسن اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ناجائز تجاوزات سیل لاہور کو اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ملتان تعینات کر دیا، محمد ساجد تحصیلدار (تعینات بطور اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ملتان) کو تحصیلدار سروے برانچ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ چیئر مین بورڈ ڈاکٹر عطاء الرحمن کی پیشگی اجازت کے بعد ایم بلال سلیم اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر (ایڈمن) نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن