2ارب سے زائد کے واجبات، گراﺅنڈ کئے گئے درجنوں طیارے ناکارہ

Oct 05, 2023

راولپنڈی (اکمل شہزاد سے) شاہین ایئر لائن پر پاکستان سو ل ایوی ایشن اور کسٹم کے 2ارب سے زائد کے واجبات کی وجہ سے گراﺅنڈ کئے گئے درجنوں طیارے ناکارہ ہو گئے۔ مالکان واجبات کی ادائیگی کے بغیر ہی بیرون ملک چلے گئے۔ طیاروں کی نیلامی کیلئے حکمت عملی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز طیاروں کے حوالے سے کسٹم حکام نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے ملاقات کی۔ طیاروں کی نیلامی کیلئے حکمت عملی تیارکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے اندر سے کھوکھلے ہو چکے ہیں۔ ان کے قیمتی پرزہ جات چوری ہو چکے اور طیاروں کے اندر پرندوں نے کھونسلے بنا رکھے ہیں جو باقی آنے والی پروازوں کیلئے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔

مزیدخبریں