ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد چرچ میں دعا کرائی جا سکتی ہے: پوپ فرانسس

Oct 05, 2023

ویٹی کن سٹی (نیٹ نیوز) پوپ فرانسس جو ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیئے جانے کے خلاف بھی ہیں نے کہا ہے کہ کیتھولک چرچ ہم جنس پرستوں جوڑے کو شادی کے بعد دعا دینے کے لیے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پوپ فرانسس نے کارڈینلز کے ایک گروپ کے سوال کے جواب کیا جس میں اس نے پوچھا گیا تھا کہ کیا شادی کرنے والا نوبیاہتا ہم جنس پرست جوڑا اپنی زندگی میں خیر و برکت کی دعا کے لیے کیتھولک چرچ سے رابطہ کرسکتا ہے۔ جواب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ خیر و برکت کے لیے کسی بھی دعا کی درخواست پر “پادری” سے رابطہ کیا جانا چاہیے اور چرچ کو ایسی درخواستوں کو مسترد یا خارج نہیں کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں