لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے 2023 کے نوبیل انعام برائے کیمیا کا اعلان کردیا ہے۔ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ہونے والی تقریب میں کیمسٹری کے شعبے میں 2023 کا نوبیل انعام 3 امریکی سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا گیا۔ میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماو¿نگی باو¿ندی، کولمبیا یونیورسٹی کے لوئس بروس اور نانو کرسٹلز ٹیکنالوجی انکارپوریشن کے الیکسی ایکیموف کو کوانٹم ڈاٹس کی دریافت اور اس حوالے پیشرفت کرنے پر یہ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوانٹم ڈاٹس ننھے نانو پارٹیکلز ہوتے ہیں اور ان سے ٹیلی ویژن اور ایل ای ڈی لیمپس کی روشنی پھیلتی ہے جبکہ وہ ڈاکٹروں کو رسولی ٹشوز ہٹانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کوانٹم ڈاٹس کو متعدد دیگر کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ پروفیسر ماو¿نگی باو¿ندی نے نوبیل انعام کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'میں بہت حیران اور شاک ہوں، مجھے اس کی توقع نہیں تھی۔
کیمسٹری کا نوبیل انعام کوانٹم ڈاٹس دریافت کرنے والے 3 سائنسدانوں کے نام
Oct 05, 2023