نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے سلسلے میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اجلاس فیگارو پیزا پوائنٹ پر ہوا، جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر اقبال صدیق سدھو نے کی، ایم ایس ایف کے صدر چوہدری حسیب عارف سراءاور علی ڈار نے کہا کہ21 اکتوبر کوپاکستان کا روشن مستقبل واپس آرہا ہے، میاں نوازشریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں عوامی خواہشات کے مطابق ترقی کا سفر جاری رہنے دیا جاتا تو آج سی پیک مکمل ہو گیا ہوتا، عمرانی ٹولے نے نواز شریف کو مائنس کرنے کے چکر میں پاکستان کی ترقی کو کئی دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ، اجلاس میں ایم ایس ایف کے عہدیداران اسد بٹ، ابوبکر گجر، سجاد مہر، نعمان مغل سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔