امریکاکاضبط شدہ ایرانی گولہ بارود یوکرین بھیجنےکافیصلہ

امریکا نے گزشتہ سال ضبط کیے گئے ایرانی گولہ بارود کے ایک ملین راؤنڈز یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ ایران کے ضبط شدہ گولہ بارود میں سے 7.22 ایم ایم کے 1.1 ملین راؤنڈز یوکرین بھیجے جائیں گے۔سینٹ کام کے مطابق یہ راؤنڈز دسمبر  2022 میں امریکی نیوی نے پکڑے تھے جو کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یمن میں حوثی ملیشیا کو بھیجے جا رہے تھے۔سینٹ کام کا کہنا تھا کہ جب یوکرین کی وش لسٹ پر اور میدان جنگ میں ائیر ڈیفنس سسٹم اور لانگ رینج اسلحہ سب پر چھایا ہوا ہو، ایسے میں  اس گولہ بارود سے جنگ کے نتائج پر کوئی بہت بڑا فرق نہیں آئے گا۔امرت پال سنگھ نے جیل میں بھی مودی سرکار کو دن میں تارے دکھادیےسینٹ کام کے مطابق یہ اسلحہ اور گولہ بارود یوکرین میں مسلسل مغربی اسلحے کی ترسیل  سے متعلق تحفظات دور کرنے کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن