لاہور‘ گوجرانوالہ‘ اسلام آباد (نیوز رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نامہ نگار+ اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، زونل ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسروں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ کو ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی سمگلنگ کے حوالے سے جاری کریک ڈاو¿ن پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ رواں سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 390 چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ رواں سال 382 مقدمات درج کر کے 557 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 51 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی۔ گرفتار ملزمان مجموعی طور پر 3 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ برآمد کی گئی کرنسی میں 650334 امریکی ڈالر، 30 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو کے پانچوں اضلاع لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ میں بجلی چوروں کیخلاف ستائیسویں روز کے آپریشن کے دوران تمام اضلاع میں 451 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 450 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے206 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ 63 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اوراوکاڑہ کے اضلاع میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے اکیسویں روز743 ڈیفالٹرز سے 2 کروڑ42 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر اقبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے93ڈیڈ ڈیفالٹرز سے4.82 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 63 ڈیڈڈیفالٹرز سے5.20 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاو¿ن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 109 ڈیفالٹرز سے 3.91 ملین اور ساو¿تھ سرکل میں 43ڈیفالٹرز سے 1.34 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکانہ سرکل میں 80 ڈیفالٹرز سے 1.49 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 76 ڈیفالٹرز سے 2.51 ملین کی ریکوری کی۔ منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 108ڈیفالٹرز سے1.35ملین جبکہ قصور سرکل میں 171 ڈیفالٹرز سے3.59 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران کل183,63 ڈیفالٹرز سے60 کروڑ7 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 2582ڈیفالٹرز سے71.64ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 2041 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 147.10 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 2284 ڈیفالٹرز سے 86.57 ملین اور ساو¿تھ سرکل میں 1174 ڈیفالٹرز سے39.47 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 1444 ڈیفالٹرز سے37.47 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 1679ڈیفالٹرز سے78.68 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 2698 ڈیفالٹرز سے39.27 ملین جبکہ قصور سرکل میں 4461ڈیفالٹرز سے 100.51 ملین کی ریکوری کی گئی۔ آئیسکو کی جانب سے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرزبجلی نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ ریجن بھر میں کامیابی سے جاری ہے ، آئیسکو چیف ڈاکٹر محمد امجد خان کا کہنا ہے کہ صارفین اپنی قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بجلی کے بل بروقت ادا کریں ،بل ادا نہ کرنے والوں کے میٹر زمنقطع اور ایف آئی آر کا اندراج کیا جا رہا ہے۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے بجلی واجبات کی وصولی کیلئے حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں ریکوری ٹیموں کی بلا امتیاز اور بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیر نگرانی گیپکو کے بڑے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کی کامیابی پر سیکرٹری انرجی پنجاب ڈاکٹر ندیم رف نے کمشنر گوجرانوالہ سی ای او گیپکو انجینئر محمد ایوب اور تمام دیگر متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اس قومی مہم کو اسی جذبے سے جاری رکھتے ہو ئے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ٹھوس ایکشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیکرٹری انرجی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں صوبہ بھر میں بجلی چوروں اور عادی نادہندگان کے خلا ف جاری آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی سی ای او گیپکو محمد ایوب اور دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ کمشنر اور سی او گیپکو نے سیکرٹری انرجی کو بتایا کہ اب تک 1356 ایف آئی آردرج کی جا چکی ہیں اور 743افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طورپر ڈیٹکشن بلوں کی مد میں بجلی چوروں کو 30 لاکھ یونٹس ڈالے گئے ہیں اور ان سے124 ملین میں سے 72 ملین وصول کئے جاچکے ہیں۔ انہو ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی اور صو بائی اداروں کے ٹیم ورک کی بدولت اس مہم کو بلا رو رعایت جاری رکھتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث افراد اور نادہندگان سے واجبات وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں گے۔