اسلام آباد‘ کراچی (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔ کبھی حلقہ بندیوں، کبھی سردی کا بہانہ، کبھی معیشت کی راگنی مگر پاکستان پیپلز پارٹی آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کرتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو آئے گا، روزگار لائے گا عوام کے دل کی آواز ہے۔ خورشید شاہ نے سابق اتحادیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ اور مولانا فضل الرحمان غلط راستے پر چل رہے ہیں۔ انہیں اندھیرے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ ایک بیان میں خورشید شاہ (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کو مخطاب کرتے ہوئے کہا میاں صاحب آپ ڈریں نہیں آ جائیں‘ الیکشن کروائیں‘ جیل جائیں گے تو بھی ہیرو بن کر جائیں گے۔ اگر سزا ہے تو اس کے خلاف اپیل بھی ہے‘ راستہ بھی ہے وہ آپ کو مل جائے گا۔ شرجیل میمن نے پشاور میں کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنا کر رہیں گے۔ کوئی کچھ بھی کرلے۔ زرداری ہی ملک کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔ ہماری قیادت کا عدالتی قلت ہوا لیکن اداروں کیخلاف نہیں کئے۔ اداروں کی بے توقیری نہیں کی‘ مخالف مہم نہیں چلائی۔
بلاول وزیراعظم آئیگا‘ فضل الرحمنٰ کو اندھیرے کے سوا کچھ نہیں ملنا: پیپلزپارٹی
Oct 05, 2023