کراچی (کامرس پورٹر) بدھ کو مختلف ویب سائٹ پر جاری کردہ غیرمصدقہ فی تولہ سونے کے ریٹ کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300روپے کی کمی ہوگئی اور سونے کی فی تولہ بھاو 2لاکھ 300 روپے کی سطح سے گھٹ کر 1لاکھ 96ہزار روپے رہ گئے۔ دوسری طرف انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1.1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر 284.80 روپے، اسی اوپن مارکیٹ میں طرح1روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 285 روپے پر آ گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 302روپے سے کم ہو کر301روپے ہو گئی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر350روپے سے گھٹ کر349روپے پر آ گئی۔