حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی: عثمان ڈار‘ سیاست چھوڑ دی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عثمان ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرصدارت زمان پارک میں ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی گئی۔ حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی۔ اکتوبر 2022ءمیں لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی روکنے کیلئے کیا۔ 9 مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباﺅ ڈال کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہیومن شیلڈ کا استعمال کیا۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو کچھ ہوا‘ اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ورکرز کی ذہن سازی کی۔ ملک بھر سے زمان پارک کے باہر ورکرز اکٹھے کر کے ذہن سازی کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاست مخالف بیانیے کو سپورٹ کیا۔ تحریک انصاف کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں۔ نو مئی ایک شرمناک سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ ایک ایسا سیاہ دھبہ ہے جسے دھلنے میں وقت لگے گا۔ یہ واقعہ ایک دن میںرونما نہیں ہوا۔ جس طرح اداروں پر حملے ہوئے اس کے بعد پی ٹی آئی کی بنیادیں ہی ہل گئیں۔ ہماری مرکزی حکومت ختم ہونے کے بعد دو گروپ بن گئے تھے۔ ایک گروپ میں مراد سعید‘ اعظم سواتی‘ حماد اظہر اور فرخ حبیب تھے۔ پی ٹی آئی میں حماد اظہر‘ مراد سعید‘ اعظم سواتی اور فرخ حبیب فوج مخالف تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج سے ٹکرا¶ کی پالیسی کی قیادت کی۔ ٹکرا¶ کے حامی لوگ سمجھتے تھے کہ وہ پریشر سے نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ عمر ایوب‘ اسد عمر‘ علی محمد خان‘ شفقت محمود اور میں فوج کے ساتھ مفاہمت کی بات کرتے تھے۔ میں نے تحریک انصاف اور سیاست کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوج مخالف ٹرینڈ سوشل میڈیا ٹیم چلاتی تھی۔ عثمان ڈار نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔ نو مئی کے واقعات نے پی ٹی آئی کارکنان کی زندگیاں بدل کر رکھ دیں۔ نو مئی واقعے میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن