ورلڈکپ کے احمد آباد میں ہونیوالے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ‘بھارتی میڈیا کا دعویٰ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈکپ کے بھارتی شہر احمد آباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ احمد آباد میں ہونے والے میچز میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد احمد آباد سٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد سٹیڈیم اور اطراف میں 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ میچز کے دوران سٹیڈیم جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔احمد آباد سٹیڈیم میں میچ کے دوران موبائل فون کے علاوہ کوئی چیز اندر لےجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن