پاکستان ٹیم میں نظم و ضبط کی وجہ اسلام ہے: میتھیو ہیڈن

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بیٹر میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ اسلام نے موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میدان اور اس سے باہر نظم و ضبط سے رہنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔پاکستانی ٹیم دین اسلام پر کافی توجہ دیتی ہے جو کھلاڑیوں کیلئے اہم ہے، پاکستانی ٹیم میں نظم و ضبط مثالی ہے جس کی میں ہمیشہ تعریف کرتا ہوں، آخر کرکٹ میں بھی ایک ڈسپلن کی ضرورت ہوتی ہے۔آپ کو کرکٹ میں پرعزم اور مستقل مزاجی سے کام لینا ہوتا ہے، یہ وہ تمام چیزیں ہیں جوآپ کو اسلام سکھاتا ہے اور یہ آپ کے کلچر کی نمائندگی کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...