پورا ملک نواز شریف کا استقبال کرے گا: حمزہ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حمزہ شہباز شریف نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو ایک مسیحا کی ضرورت ہے جو ملک کی معیشت کو ڈگر پر ڈالے۔ اس وقت عوام کے فوری ریلیف کے اقدامات ہونے چاہئیں اور پٹرول‘ اشیاءخوردو نوش سستی‘ بیروزگاری کا خاتمہ ہو۔ عام آدمی کی زندگی آسان ہو۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کو جس مسیحا کی ضرورت ہے اس کا نام ہے نواز شریف۔ اور 21 اکتوبر کو سارا پاکستان اپنے محبوب رہنما کا فقید المثال استقبال کرے گا۔ پاکستان‘ پنجاب اور لاہور نواز شریف کے تاریخی استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ حمزہ شہباز نے حقیقت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا، ہے اور رہے گا۔ 21 اکتوبر قائد کے استقبال نہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر مہر لگنے اور عوامی ریفرنڈم کا دن ثابت ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن