ڈینگی سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 1268ہوگئی، 99 زیر علاج

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے جانب سے ائیرپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی کیمپ لگایا گیا جس کے ذریعے عوام کو انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ صبح اور شام کے اوقات میں فوگنگ سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔،ضلع راولپنڈی میں ڈینگی سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1268ہوگئی جبکہ ڈینگی سے متاثرہ 99 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،رواں برس ڈینگی سے1367مریض متاثر ہوئے.

ای پیپر دی نیشن