آٹو میکانیکا دبئی میں پاکستانی مینوفیکچررز کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش

کراچی(کامرس رپورٹر) پیر 2 اکتوبر سے بدھ4اکتوبر تک جاری رہنے والی تین روزہ نمائش آٹو میکانیکا دبئی میں اختتام پذیر ہوگئی۔نمائش میں6پاکستانی مینوفیکچررز گندھارا ٹائرز، حسین انجینئرنگ ورکس، پاکستان ایکومیولیٹرس، پینتھر ٹائرز، رستگار انجینئرنگ، اور تھل انجینئرنگ نے اپنی تیار کردہ مصنوعات دنیا بھر سے آئے ہوئے خریداروں کے سامنے پیش کیں۔تفصیلات کے مطابق آٹو میکانیکا دبئی 2023 بدھ کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں مسلسل تین روز تک جاریرہنے کے بعد ختم ہوگئی۔ آٹو میکانیکا دبئی وسیع مشرق وسطی میں آٹوموٹیو آفٹر مارکیٹ اور سروس انڈسٹری کے لیے سب سے بڑی بین الاقوامی تجارتی نمائش ہے۔

ای پیپر دی نیشن