سرکل اورL'ORÉALکے مابین معاہدہ

کراچی (کامرس رپورٹر)خواتین کی زیر قیادت غیر منافع بخش ٹیک اسٹارٹ اپ سرکل نے L’Oréal فنڈ فار وویمن کے تعاون سے سرکل نینو انفلوئنسر اکیڈمی فار وویمن کے ساتھ اہم شراکت داری کا اعلان کیا ہے،جس کا مقصد ڈیجیٹل تعلیم اور کاروباری مہارتوںکے ذریعہ پسماندگی کی شکار خواتین کی مدد کرنا ہے۔اس مقصد کےلئے1500تخلیقی خواتین کو ان مہارتوںسے آراستہ کرنا ہے،جو ڈیجیٹل دور میںترقی کی منازل طے کرنے ،آن لائن دنیا میںممتاز مقام کے حصول اورمالی خود مختاری کےلئے درکار ہیں۔آج کے تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل منظر نامہ میں،سوشل میڈیا ذاتی اظہار اور کاروباری شخصیات کےلئے ایک با اثر پلیٹ فارم بن گیا ہے ،ڈیجیٹل کو اپنانا اب محض ایک آپشن نہیںرہا،بلکہ یہ لوگوںکی زندگی کا ایک ناگزیر حصہ بن گیا ہے ،اور کاروباروں کےلئے اپنے کسٹمر بیس کو بڑھانے کا ایک اور لازمی جز بھی بن گیا ہے۔صارفین کی خریداری پر اثر انداز ہونے کےلئے سوشل میڈیا کی طاقت ناقابل تردید ہے۔اس موجودہ منظر نامے کو مد نظر رکھتے ہوئے،سرکل کی نینو انفلوئنسر اکیڈمی فار وویمن کا مقصد خواہشمند نینو انفلوئنسرز کو سوشل میڈیا کی تفصیلی عملی معلومات سے آراستہ کرنا ہے۔اس پروگرام میںمقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مونیٹائزیشن کی موثر حکمت عملیوں میںضروری تربیت بھی شامل ہے۔یہ پروگرام نوجوان پاکستانی خواتین کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کےلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ،جس سے انہیںموثر معلومات فراہم کی جائیںگی ،تا کہ وہ اپنے منتخب کردہ مقامات میںکامیاب انفلوئنسر بننے کےلئے انہیں استعمال کرسکیں۔لہذا ،اس اقدام کا مقصد خواتین کو با اختیار بنا کر موجودہ صنفی تقسیم کا خاتمہ اورایک زیادہ جامع اور با اختیار معاشرہ کی جانب راہ ہموار کرنا ہے۔پاکستان میں87ملین سے زائد افراد انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں،جبکہ72ملین افراد مختلف سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں۔انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا کے وسیع پیمانے پر استعمال نے انفلوئنسرز کی پہنچ کو بڑھا دیا ہے ،جس کے نتیجہ میںانفلوئنسر مارکیٹنگ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔برانڈز ،انفلوئنسرز کو اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کے ساتھ مشغول کرنے کے حوالے سے موثر ٹولز کے طور پر مانتے ہیں،کیونکہ انفلوئنسرز کا خریداری کے فیصلوںپر کافی اثر رسوخ ہوتا ہے، جسے وہ اپنے کسٹمر بیس کو بڑھانے کےلئے استعمال کرتے ہیں۔سرکل نینو انفلوئنسر اکیڈمی فار وویمن نے ستمبر2023میں20نینو انفلوئنسرز کی تربیت کے ساتھ ایک پائلٹ مرحلے کا آغاز کیا،سرکل کے لاہور آفس میںمنعقدہ افتتاحی تقریب میںمختلف شرکائ،مہمان مقررین اور ٹرینرز شامل تھے،18گھنٹے کے جامع نصاب نے سوشل میڈیا کے تیزی سے ارتقاءپذیر ہونے سے متعلق معلومات فراہم کیں۔تقریب کے دوران امریکی قونصل جنرل مس کرسٹن ہاکنز نے پاکستان میںمردوں اور خواتین کے درمیان ڈیجیٹل خواندگی میں نمایاں صنفی فرق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ”خواتین کو آبادی کا بڑا حصہ ہونے کے باوجود اکثر بنیادی حقوق تک رسائی میںرکاوٹوں کا سامنا رہتا ہے،میںاس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس تبدیلی کے پروگرام کےلئے سرکل اور L’Oréal فنڈ فار وویمن کی تعریف کروں گی۔“سرکل کی بانی اور سی ای او صدف عابد نے اپنے وژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ہر عورت کی مالیاتی قوت بننے کی صلاحیت پر پختہ یقین رکھتے ہیں،سرکل نینو انفلوئنسر اکیڈمی فار وویمن کے ذریعہ ،ہم پاکستان میںخواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے اور شمولیت کی جانب ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔“L'Oréal پاکستان کے کنٹری منیجر قوی نصیر نے شراکت داری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”L'Oreal پاکستان ،خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے سرکل کے ساتھ تعاون پر انتہائی پرجوش ہے،سرکل نینو انفلوئنسر اکیڈمی فار وویمن ،تنوع،مساوات اور شمولیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل دور میںخواتین کےلئے ترقی کے مواقعوںکی فراہمی کےلئے ہمارے عزم سے ہم آہنگ ہے،اور ایک زیادہ جامع اور با اختیار معاشرے کی تشکیل کےلئے ہماری لگن کی عکاسی کرتا ہے۔“سرکل نینو انفلوئنسر اکیڈمی فار وویمن ،نہ صرف ہماری خواتین کو با اختیار بنانے بلکہ پاکستان میںصنفی مساوات کے فروغ کےلئے ایک ناقابل یقین اقدام ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن