ڈاولینس کاسنگر بنگلہ دیش کیلئے ایکسپورٹ منصوبہ مکمل

کراچی ( کامرس رپورٹر)ڈاو¿لینس پاکستان میں جدید گھریلو آلات تیار کرنے والے صف اوّل کا ادار ہ ہے۔اسی کے ساتھ یہ آرچلک(Arçelik) کا کل ملکیتی ادارہ بھی ہے جسے یورپ میں برقی آلات بنانے والے دوسرے سب سے بڑے ادارے کی حیثیت حاصل ہے۔ڈاو¿لینس نے حال ہی میں سنگربنگلہ دیش کو تحقیق و ترقی (R&D) کی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے ڈیزائن ایکسپورٹ پروجیکٹ مکمل کیا ہے۔ سنگر بنگلہ دیش بھی آرچلک کا ذیلی ادارہ ہے اور بنگلہ دیش میں گھریلو آلات تیار کرنے والا صف اوّل کا ادارہ ہے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے صنعتی اور اقتصادی حالات مماثلت رکھتے ہیں ، لہٰذا یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ڈاو¿لینس نے اس تعاون کے ذریعے سنگر بنگلہ دیش کوریفریجریٹرز کے چار مختلف ڈیزائن فراہم کیے ہیں ، ہر ماڈل کو مختلف ٹیکنالوجیز سے لیس کیا گیا ہے ،جس میں کم وولٹیج اسٹیبلائزیشن، (LVS)، دروازے کا نرمی سے بند ہونا،بو سے پاک ہونا، نیوٹری لاک ( کرسپر باکس کے اندر وٹامنز میں اضافہ کرنا)،فریشو لوجی (پھلوں اور سبزیوں کو 20 دن تک تروتازہ رکھنا) انورٹر ٹیکنالوجی اور کوئیک کول ٹیکنالوجی،شامل ہیں ۔اس پورے پروجیکٹ پر2.6 ملین امریکی ڈالرزکی کثیر لاگت آئی ہے ،جس کی بدولت ڈاو¿لینس پاکستان کو186,000 امریکی ڈالرز کی خاطر خواہ آمدنی حاصل ہوئی ہے۔اس پرجیکٹ کا دورانیہ 80ہفتوں اور 7,465 افرادی گھنٹو ں پر مشتمل تھا۔سنگر بنگلہ دیش کے لیے پروڈکٹس کی ڈیزائننگ کی غرض سے ڈاو¿لینس پاکستان کے انتخاب کی وجہ اسٹیٹک ریفریجریٹرز (static refrigerator )کی ڈیزائننگ میں غیر معمولی مہارت تھی۔ ڈاو¿لینس کی مصنوعات جنوبی ایشیا میں صارفین کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے اور توانائی کی کمی کے شکار اس خطے میں، بجلی کی بچت کرتے ہوئے سخت موسمی حالات میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے قابل اعتماد ہیں۔ ڈاو¿لینس کو مستقبل کے لیے بھی اسی نوعیت کے مزید پروجیکٹس دئیے گئے ہیں کیونکہ اسے جنوبی ایشیا میں اسٹیٹک ریفریجریٹرز کی ٹیکنالوجی کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ڈاو¿لینس کے منیجرز اور انجینئرز پر مشتمل ایک ٹیم نے بنگلہ دیش میں سنگر کی فیکٹری کا دورہ کیا اور تعارفی تقریب میں شرکت بھی کی۔اس موقع پر ڈاو¿لینس کے ترجمان نے کہا: ”بنگلہ دیش میں ایک اور ذیلی ادارے سنگرکے لیے ڈاو¿لینس کے تیار کیے گئے ڈیزائن ،ا±ن کی برآمدات کے لیے بھرپور تصدیق ہیں جو مہارتوں کے انضمام، جدت اور سرحد پار تعاون کی بہترین مثال ہیں جس سے عالمی تعاون اورتنوع کو بڑھانے میں قابل ذکرکامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ان مصنوعات کو مارکیٹ میں بہت سراہا گیا ہے جس کی وجہ ان میں صحت سے تعلق رکھنے والی خصوصیات مثلاً نیوٹری لاک،فریشولوجی اور بدبو کو دور کرنے والے فلٹرز کے علاوہ کولنگ اور جدید ڈیزائن شامل ہیں۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ڈاو¿لینس نے پاکستان کے لیے قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل کیا ہے۔“آرچلک پہلے ہی 52 ممالک میں 30 پروڈکشن یونٹس اور 80 ذیلی ادارے قائم کر چکا ہے جبکہ دنیا بھر میں29 ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے مراکز اور ڈیزائن سینٹرز بھی چلارہا ہے۔ پاکستان میں ڈاو¿لینس کو آرچلک نے ، سنہ 2016ءمیں 258 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ حاصل کیا تھا۔ پاکستان میں جدت کو فروغ دینے کے لیے، آرچلک نے اسلام آباد میں، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) میں،’آرچلک گلوبل ریسرچ اینڈڈیویلپمنٹ سینٹر‘ کے قیام کے لیے بھی خصوصی سرمایہ کاری کی ہے۔سنہ 2017ءمیں، ڈاو¿لینس کم GWP ریفریجنٹ ڈیزائن (R600a) پر منتقل ہوا اور بعدازاں2019ءمیں اپنا پہلا پلیٹ فارم پروجیکٹ REF URIL مقامی اور ترک انجینئرز کے تعاون سے قائم کیا تاکہ ریفریجریٹر ڈیزائن میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کو ممکن بنایا جا سکے اور اس طرح پاکستان کو اس شعبے میں خود انحصار بنایا جا سکے۔ سنہ 2020ءمیں، REF پلیٹ فارم ڈیزائن کا منصوبہ ڈاﺅلینس کے انجینئرز نے صرف پاکستان میں شروع کیاتھا۔بنگلہ دیش میں سنگر مینوفیکچرنگ کی سہولتیں، آرچلک نے سنہ2019ءمیں 75 ملین امریکی ڈالرز میں حاصل کیں تھیں۔ اس منصوبے کا مقصد بنگلہ دیش میں چین سے درآمد شدہ CKD مصنوعات کو مقامی طور پر تیار کردہ گھریلو آلات سے تبدیل کرنا ہے۔ پہلا پلیٹ فارم ریفریجرٹر ، سنہ 2020ءمیں ترک انجینئروں نے ڈیزائن کیا تھا جس کے بعد، مزید پلیٹ فارم پروڈکٹس کے لیے ڈاو¿لینس کی خدمات حاصل کیں گئیں۔

ای پیپر دی نیشن