میرپورخاص(بیورورپورٹ)امریکی نژاد پاکستا نیوں کی جانب سے میرپورخاص کے سرکاری اسکول کی 300 غریب اور مستحق بچیوں میں کاپیاں،رجسٹرکے علاوہ اسکول یونیفارم اور اسکول شوز دیئے گئے،امریکی ریاست انڈیانا کی رہائشی آپا گلناز کی کاوشوں سے سید،عباسی،قریشی،اور سومرو برادریوں کی طرف سے غریب اور مستحق طلبہ و طالبات کو تعلیم جاری رکھنے کے لئے اشیاءفراہم کی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا پولیس کے رہائشی امریکی نژاد فیملیوں کی جانب سے گورنمنٹ اقراءکیمپس گرلز اسکول کی مستحق طالبات کو اسکول یونیفارم،شوز، کاپیاں اور رجسٹر دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنمنٹ قائد ملت پرائمری اسکول کے بچوں میں بھی شوز اور یونیفارم تقسیم کئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی میئر بلدیہ اعلیٰ میرپورخاص عبد الرو¿ف غوری تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات سے دیگر مخیر حضرات کی توجہ اس طرف مزکور ہوگی جس سے دیگر سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم مستحق طلبہ و طالبات کی مدد ہوسکے گی عبدالرو¿ف غوری نے اسکول انتظامیہ کو یقین دلایا کہ ان کے جو بھی جائز مسائل ہونگے کارپوریشن کی جانب سے اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔