مٹھی (نامہ نگار)انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے مٹھی شہر میں قائم مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس اور سول ہسپتال مٹھی کا اچانک دورہ کیا اور اس ضمن میں تمام عوام کا تفصیلی جائزہ لیا* اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے ٹرانزٹ پوائنٹس پر موجود عملے سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کی۔ انہوں نے ٹرانزٹ پوائنٹس پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائیں اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔