میرواہ گورچانی (نامہ نگار)دنیا اور آخرت کی کامیابی کیلئے زندگی کے ہر دائرے میں سیرت النبیﷺ کو دستور عمل بنایا جائے۔آپ نے اپنے عمل اور کردار سے عرب میں ایک مثالی معاشرہ تشکیل دیا،پرنسپل محمد شریف ۔سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے معروف تعلیمی ادارے فاس دی ہوپ اسکول دس میل موری میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں اساتذہ اکرام اور اسکول کے طلباءو طالبات نے اپنی تقاریر میں نبی رحمت حضرت محمد مصطفی ﷺ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اور بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت رسول مقبول پیش کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل محمد شریف نے کہا ہادی عالم، محسن انسانیت خاتم النبین حضرت محمدﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی گزاریں یہی ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے اللہ کی محبت کیلئے حضور اکرمﷺ کی اطاعت لازمی ہے۔