شیعہ علماءکونسل تحصیل سکرنڈ کے تحت جشن عید میلاد النبی

سکرنڈ(نامہ نگار)پاکستان شیعہ علماءکونسل تحصیل سکرنڈ کی جانب سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ولادت باسعادت امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر صوبائی رہنما سید سبحان کی قیادت میں عظیم الشان میلاد ریلی نکالی گئی۔ مرکزی امام بارگاہ و مسجد حیدری سکرنڈ سے علی شاہ تعلقہ صدر حاجی خادم حسین پرھیاڑ مقررین نے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے علمدار چوک میں خطاب کیا۔ مولانا کفایت کریمی مولانا عطا حسین چانڈیو محمد عالم مری احسان علی شاہ عبدالستار غدیری نیاز لاشاری سید فوٹل شاہ کاظمی سید فرمان علی شاہ بھارشاہ خطاب نے خطاب کے دوران 12 ربیع الاول کو سانحہ مستونگ کی مذمت کرتے ہوئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے فضائل و عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ملک دہشت گردوں کے حوالے نہیں کر سکتے اس لیے اس کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔ اس نورانی محفل میں مختلف تنظیموں اہلسنت، ایم ڈبلیو ایم، اصغریہ، جے ایس او، جعفریہ یوتھ، سیاسی سماجی صحافی، مذہبی شہری یونین، صحافیوں سمیت سینکڑوں مومنین نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...