کوٹری(نامہ نگار)انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنکرو نے جامشورو چیمبر آف کامرس کا دورہ کیااورصنعتکاروں سے معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ایکسپورٹ کی شرح میں توازن لانے کےلئے باہمی تجارت کو بڑھانا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشن قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنکرو ہیڈننگریٹ نے کونسل اکنامکس افیرز ڈاکٹر سفیان احمد،ڈیوانٹو پریوکوسومو اور متحرمہ برکھا سلمان کے ہمراہ جامشورو چیمبر آف کامرساینڈ انڈسٹریز کا دورہ کرتے ہوئے صنعتکاروں سے معاشی وتجارتی صورتحال پر بات چیت کی۔اس موقع پر جامشورو چیمبر آف کامرس کے صدر یاسر ملک سینئر ممبر خلیل بلوچ،محمد جعفر،محمد اشرف ودیگر نے انکی آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا۔صدر چیمبر آف کامرس یاسر ملک نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشن قونصل جنرل اورانکی ٹیم کا دورہ جامشورو صنعت وتجارت کےلئے اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے خواہش ظاہر کی انڈونیشن حکام صنعتکاروں کےلئے ملٹی پل ویزا کی پالیسی کو آسان بنایا جائے کیونکہ پاکستانی صنعتکاروں کو ویزا کے حصول کےلئے امیگریشن حکام کی جانب سے مسائل کا سامنا ہوتا ہے جس پر نظر ثانی کی جائے تاکہ دونوں ملکوں کے مابین باہمی تجارت کو تقویت ملے۔صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشنقونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان سے انڈونیشن کی ایکسپورٹ 450ملین ڈالرز اور انڈونیشن سے پاکستان کی ایکسپورٹ 2.5بلین ڈالرز ہے اس فاصلے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ مل سکے۔انہوں نے امید ظاہر کی پاکستان چاول ،پام آئل ودیگر سیکٹر میں ٹریڈ کو بڑھانے پر زود دےگا۔تقریب میں مہمانوں کو سندھ کا تحفہ اجرک ٹوپی بھی پیش کیا گیا۔
پاکستان سے تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے:انڈونیشن قونصل جنرل
Oct 05, 2023