کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے رہنماءمولانا ابرار احمد رحمانی نے کہا کہ عید میلادالنبی کے بابرکت موقع پر دھماکوں نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ دہشتگردوں نے جس طرح مستونگ میں میلاد مصطفی جلوس میں خون کی ہولی کھیلی اس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔انہوں نے سانحہ میں شہید ہونیوالوں کے خاندانوں کیلئے خصوصی پیکیج کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے ذمہ داران کے اجلاس میں کہا کہ سانحہ مستونگ کے خلاف جما عت اہلسنّت جمعہ 6اکتوبر شہداءمیلاد مسجد پریڈی اسٹریٹ لائنز ایریا سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ میں شہید ہونیوالے مولانا اسرار احمد حبیبی شہید کیلئے قومی اعزاز کا اعلان کیا جائے۔ حکومت فوری طور پر زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔
سانحہ مستونگ کےخلاف احتجاجی ریلی کل نکالی جائےگی ‘ جما عت اہلسنت
Oct 05, 2023