کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہیئت ئمہ مساجد وعلماامامیہ پاکستان کراچی کے زیر اہتمام مرکزی جشن اور سیمینار "اتحاد امت میں وارثان انبیاءکا کردار"مسجد و امام بارگاہ علی رضا میں منعقد کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منظر الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کی زندگی سے ہمیں سیکھنا چاہئے کہ سچ بولیں اور امانت میں خیانت نہ کریں۔صدرِ محفل علامہ شیخ محمد صلاح الدین نے خطاب میں کہا کہ ہم ایک قرآن ایک اللہ اور ایک پیغمبر کے ماننے والے ہیں تو ہمارے درمیان اختلاف کیسا؟ ہمیں اپنی نسلوں میں اتحاد کی تعلیمات دینی ہوگی تا کہ آئندہ کبھی کوئی شر انگیزی کرنا چاہے بھی تو نہ کر سکے ۔