کراچی(پی پی آئی)اسپتالوں میں معمول کی نسبت موسمی بخار، الرجی زکام، کھانسی اور نمونیہ کے کیس دگنے ہوچکے ہیں جب کہ نمونیہ بچوں اور بزرگ افراد کو زیادہ متاثر کررہا ہے۔جناح اسپتال کراچی کے جنرل فزیشن ڈاکٹر فیصل جاوید نے اس ضمن میںبتایا کہ جناح اسپتال میں میڈیسن کی او پی ڈی میں ماضی میں یومیہ 100میں سے 20 مریض نزلہ ،زکام،کھانسی اور نمونیہ کی شکایت کے ساتھ اسپتال میں آرہے تھے اب یومیہ 50کیس رپورٹ ہورہے ہیں، ان میں سے بیشتر مریضوں کو موسمی بخار بھی ہورہا ہوتا ہے۔ ان کو طبی ماہرین فلو ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہیں۔
بدلتا موسم‘ بخار، زکام، کھانسی کے مریضوں میں اضافہ
Oct 05, 2023