کراچی(این این آئی)کراچی میں آنکھوں کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سامنے آگئی،غلط آپریشن کرنے پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سندھ فہیم حسین کی بینائی متاثر ہوگئی۔ فہیم حسین کی مدعیت میں فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے میں مدعی نے مزید موقف اپنایا کہ آپریشن کیلیے 2لاکھ 51ہزار روپے طلب کیے گئے۔مدعی کے مطابق آپریشن کے باوجود آنکھوں میں درد رہا، دوسرے ڈاکٹر کو دکھانے پر معلوم ہوا کہ لینس پر دے پرگرا ہوا ہے۔
مبینہ غلط آپریشن سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی بینائی متاثر
Oct 05, 2023