بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں ”ایم فل‘ پی ایچ ڈی“ داخلے

Oct 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی نے80امیدواروں کودنیا بھر میں معروف ”ایم فل اور پی ایچ ڈی“ پروگرام برائے2023ءمیں داخلے دیے ہیں۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی مرکز کے ”ایم فل اور پی ایچ ڈی“ پروگرام برائے2023ئ کے تحت منعقدہ داخلہ ٹیسٹ میں سینکڑوں کی تعداد میں ا±میدواروں نے شرکت کی تھی جس میں سے80امیدواروں کو انٹرویو کے بعدمیرٹ کی بنیاد پر کامیاب قرار دیکر”ایم فل اور پی ایچ ڈی“ پروگرام میں داخلے دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں