سانحہ مستونگ‘ مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے‘ثروت اعجاز قادری

Oct 05, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادریمرکز اہلسنت جامعہ غوثیہ انوار باہو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علما اہلسنت بلوچستان کی مشترکہ کمیٹی اتحاد اہلسنت کمیٹی کی مشاورت سے ہر فیصلہ کریں گے۔حکومت بلوچستان نے جو وعدے کیے ہیں انہیں فل فور پورا کرے۔اگر ٹال مٹول سے کام لیا گیا تو اگلا لائحہ عمل نہایت ہی سخت ہوگا۔ریاست کا کام ہے سب کو سیکیورٹی فراہم کرنا مگر ہمارے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ سانحہ کے بعد بہت اعلی سطحی اجلاس بھی ہوئے فیصلے بھی کیے گئے ہیں مگر ہم مطمئن جب ہوں گے جب اس کا رزلٹ آئے گا۔اس سے پہلے بھی جو واقعات ہوئے ہیں ان کے بھی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر اس کا بھی کوئی رزلٹ سامنے نہیں آیا ہے۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ علمائے اہل سنت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔جید علما کرام کو شہید کیا گیا۔لیکن ابھی تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں