ورلڈکپ2023: انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 283رنز کا ہدف

Oct 05, 2023 | 18:39

ویب ڈیسک

احمد آباد: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، جبکہ افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کے لئے نیوزی لینڈ کو 283رنز کا ہدف دیا ہے۔

اس سے قبل افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 282رنز اسکور کئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہورہے ہیں، وہ ایونٹ کے اگلے میچز میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ڈیوڈ ملان کی صورت میں انگلینڈ کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جنہیں 14 رنز پر میٹ ہینری نے پویلین لوٹایا، بعدازاں جونی بیرسٹو 33، ہیری بروک 25، معین علی 11 اور کپتان جوز بٹلر 43 ، لیام لیونگسٹون 20 ، جوروٹ 77 ، کرس ووکس 11، سیم کرن 14رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے. بین سٹوکس انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے ون ڈے کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 95 ون ڈے میچز کا انعقاد کیا گیا ہے. 45 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 44 میں بلیک کیپس نے میدان مارا.چار میچز بغیر نتیجہ اور دو میچ برابر رہے. ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دس بار آمنے سامنے آئیں اور دونوں نے پانچ، پانچ میچز جیتے ہیں۔

اس موقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے. بین سٹوکس انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

مزیدخبریں