ورلڈ کپ کی میزبانی ، بھارتی معیشت کو 22 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ ہو گا

Oct 05, 2023 | 18:45

ویب ڈیسک

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی سے بھارت کو 22 ہزار کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے بینک آف بروڈا کے معیشت دانوں اور دیگر بینکاروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ  کرکٹ ورلڈکپ ملک کی معیشت میں 22 ہزار کروڑ بھارتی روپے شامل کرے گا۔ ٹورنامنٹ کے میچز 10 شہروں میں کھیلے جائیں گے.جس کیلئے بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی کرکٹ فینز آئیں گے. جس سے سفر اور ہوٹلنگ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں بڑی آمدن متوقع ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ میں ریٹیل سیکٹر میں بڑے پیمانے پر خرید و فروخت کی جائے گی۔ 2019 کی 552 ملین ویورشپ کو دیکھتے ہوئے اس بار ٹی وی اور دیگر اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر اس سے بھی زیادہ ویورشپ ہوسکتی ہے جس سے 10 سے 12 ہزار کروڑ ریونیو جمع ہونے کا امکان ہے۔بھارتی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کی وجہ سے فینز کے لیے ائیر لائنز کے ٹکٹس، ہوٹلوں کے کرائے اور دیگر سروسز کے چارجز میں اضافہ ہوگا .جس سے اکتوبر سے نومبر تک مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 0.15 سے 0.25 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق ورلڈکپ مرکزی حکومت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا .جس میں ٹکٹوں کی فروخت، مصنوعات، ہوٹلوں، ریسٹورینٹس اور فوڈ ڈیلیوری سمیت دیگر سروسز میں بڑے پیمانے پر ٹیکس اکٹھا ہوگا۔


 

مزیدخبریں