ہمیں سلیکشن اور ٹیکنیکل کمیٹی میں فرق سمجھنا ہوگا: مصباح الحق

Oct 05, 2023 | 19:22

ویب ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہمیں یہ فرق سمجھنا ہوگا کہ ٹیکنیکل کمیٹی کا قومی ٹیم کی سلیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ورلڈکپ اسکواڈ سے متعلق دیے گئے اپنے حالیہ بیان پر وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں سلیکشن کمیٹی اور ٹیکنیکل کمیٹی میں فرق سمجھنا ہوگا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کا کام ہے ٹیم سلیکٹ کرنا، ٹیکنیکل کمیٹی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ہمارے ہاں جیسے ہی ٹیم سلیکٹ ہوتی ہے.سب ٹیکنیکل کمیٹی کو کوسنا شروع کردیتے ہیں۔سابق کپتان اور ٹیکنیکل کمیٹی کے سابق ممبر محمد حفیظ کے مستعفی ہونے پر بھی مصباح نے وضاحت پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ حفیظ نے استعفیٰ اس لیے دیا کیونکہ انکا خیال تھا کہ اگر ٹیکنیکل کمیٹی کا حصہ ہونے کے باوجود آپکی نہیں سنی جارہی تو کمیٹی میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ ‘میری سوچ حفیظ سے کچھ الگ ہے. میرے مطابق اگر میں 100 فیصد کسی چیز میں تبدیلی نہیں کرسکتا .لیکن 10 سے 15 فیصد بھی اگر میری وجہ سے کوئی بہتری آجائے یا میری رائے انکے کام آجاتی ہے، تو یہ بھی کافی ہے۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ پی سی بی کی میٹنگ کے بعد ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان سے ایک دن قبل بطور ٹیکنیکل کمیٹی ممبر مستعفی ہوگئے تھے۔ہمیں سلیکشن اور ٹیکنیکل کمیٹی میں فرق سمجھنا ہوگا: مصباح الحق


 

مزیدخبریں