ہارورڈ کے ایک میڈیکل کے طالب علم نے حال ہی میں انڈوں پر ایک عجیب تجربہ کیا ہے، اس نے 28 دنوں میں 720 انڈے کھائے تاکہ اس کے کولیسٹرول پر ان انڈوں کے اثرات کا ٹیسٹ کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ انڈے طویل عرصے سے ایل ڈی ایل (لو ڈینسٹی لیپو پروٹین) یا نقصاندہ کولیسٹرول بڑھانے کے لیے مشہور ہے
اگرچہ حالیہ برسوں میں انڈوں کے بارے میں یہ تاثر بدل گیا ہے۔ تاہم ماہرین صحت کہتے ہیں کہ انڈے اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا چاہئیں۔ ایک حالیہ تجربے کے نتائج کے مطابق ایک بار پھر روزانہ کی بنیاد پر انڈے کھانے کے اثرات پر بحث جاری ہے۔
مذکورہ بالا 25 سالہ طالب علم نک ہورووٹز ہارورڈ کے میٹابولک ہیلتھ میں میڈیکل طالب علم ہیں اور وہ پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔
اس انتہائی تجربے کے ذریعے جس میں وہ ہر ایک گھنٹے میں ایک انڈا کھانے کے اپنے صحت پر اثرات جاننا چاہتے تھے، اس بارے میں انکا کہنا ہے کہ انھیں امید تھی کہ انکا کولیسٹرول لیول صرف انڈے کھانے سے تبدیل نہیں ہوگا اور ایسا ہی ہوا۔