ضیاء الحق سرحدی پشاور
ziaulhaqsarhadi@gmail.com
بیرون ملک مقیم پا کستا نی وطن عز یز کا قیمتی سر ما یہ ہیں اور ان کے ارسال کر دہ اربوں ڈالر پا کستان کے معا شی استحکام میں مر کز ی کردار ادا کر رہے ہیں، چنا نچہ ان کے مسا ئل تر جیحی بنیا دوں پر جلد از جلد حل کر نے کے لئے وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں ''کمشنر شکا یات برا ئے اوورسیز پا کستا نیز'' کا الگ سے ایک دفتر قا ئم کیا گیا ہے اور وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی خود اس کی نگرا نی کر تے ہیں۔ رواں سال میں اس ادارے کی زیر نگرانی جنو ری سے اب تک 621 اوورسیز پا کستا نیوں کے پا سپورٹ کے مسا ئل حل کرا ئے گئے۔ بیرو نی مما لک میں مقیم 117سے زائد پاکستانیوں کےPOC,NICOP اور شنا ختی کا رڈز کے سلسلے میں نا درا کو احکا مات جا ری کر کے ان پر عملدرآمد کرا یا گیا۔لیبیا اور دیگر مما لک میں قید پاکستانیوں کو اپنے سفا رتخا نوں کے ذریعے رہا ئی دلوا ئی گئی۔ بیرونی مما لک سے پا کستان آنے والے پا کستا نیوں کا ائر پورٹس پر گمشدہ سامان برآمد کراکے انہیں واپس دلایا گیا نیز ائر لا ئنز کی طرف سے مسا فروں کو فلا ئٹ منسو خ ہو نے یا اس کے اوقات تبد یل ہو نے کی اطلا ع نہ دینے کے با عث ٹکٹ کی رقوم واپس کرا ئی گئیں۔ اسی طر ح وفاقی محکموں اور اداروں کے خلا ف اوورسیز پا کستا نیوں کی دیگر کئی شکا یات کا ازالہ کیا گیا۔
حال ہی میں وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے تمام پا کستا نی ایمبیسیز کو ہدا یات کی ہے کہ وفاقی حکو مت کے اداروں کے خلا ف اوورسیز پا کستا نیوں کی جن شکایا ت کو ایک ماہ سے اوپر کا عر صہ ہو گیا ہے اور وہ بو جوہ حل نہیں ہو سکیں وہ تمام شکا یات وفاقی محتسب آ فس بھجوا دی جا ئیں تا کہ ہما رے انو سٹی گیشن آ فیسر انہیں جلد از جلد حل کر نے کی راہ نکا لیں۔ پرو ٹیکٹر اسٹیمپ، مڈ ل ایسٹ اور دیگر مما لک میں روزگار کے سلسلے میں جا نے والے پا کستا نیوں کا ایک اہم مسئلہ تھا اور پا سپورٹ پر پرو ٹیکٹر اسٹیمپ چسپاں نہ ہو نے کی صورت میں کئی افراد کو ائر پو رٹس سے واپس جا نا پڑ تا تھا اور ان کی ٹکٹ کے پیسے بھی ضا ئع ہو جا تے تھے۔اس سلسلے میں وفاقی محتسب آفس کی انسپیکشن ٹیموں کی رپورٹوں اور وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی مسلسل کا وشوں سے اب بیو رو آف امیگر یشن اینڈ اوورسیز ایمپلا ئمنٹ نے یکم جنو ری 2024ء سے اس مسئلے کو ای پر و ٹیکٹر کے ذریعے حل کر دیا ہے، نیز ائر پورٹس پر بھی یہ سہو لت فرا ہم کی جا رہی ہے۔ جنو ری 2024 ء سے اب تک 14,339افراد اس سہو لت سے مستفید ہو چکے ہیں۔
اسی طرح ''ہیگ کنو ینشن 1961 ء'' میں پا کستان کی شمو لیت اور دستا ویزات کی اپا سٹا ئل تصدیق (Apostile Attestation of documents)بھی بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کا دیر ینہ مطا لبہ تھا اور وفاقی محتسب کا''دفتر سہو لیا تی کمشنر برا ئے اوورسیز پا کستا نیز'' اس سلسلے میں وزارت خا رجہ سے مسلسل رابطے میں تھا۔ اب 17مئی 2024 ء سے ہیگ کنونیشن 1961 ء کے 112ممبر مما لک میں پا کستان بھی شا مل ہو گیا ہے اور دستا ویزات کی اپا سٹا ئل تصد یق کا سلسلہ وزارت خا رجہ کے دفتر اسلا م آباد کے علا وہ فی الحال اس کے لا ہور اور کرا چی کے رابطہ دفا تر میں بھی شر وع کر دیا گیا ہے۔ جس سے بیرو نی مما لک میں مقیم اور بیرون ملک جا نے والے پاکستانیوں کو خاصی سہو لتیں میسر آ گئی ہیں۔ وزارت خا رجہ کی طرف سے فرا ہم کر دہ رپورٹ کے مطا بق اب تک 30 ہزار پا کستا نی اس سہو لت سے فا ئد ہ اٹھا چکے ہیں۔
وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی کی ہدا یات کی روشنی میں گز شتہ دو بر سوں کے دوران اوورسیز پاکستانیز کی شکایات دور کرنے کیلئے کمشنر آفس نے وفاقی وزارتوں اور متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے مسا ئل کے جلد از جلد حل کا طریقہ کار وضع کیا۔ جنو ری 2024سے ''شکا یات کمشنر برا ئے اوورسیز پاکستا نیز'' کے دفتر میں بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کی طر ف سے برا ہ راست مو صول ہو نے والی شکا یات کوComplaint Management Information System(CMIS) پر منتقل کیا گیا جس کے نتیجے میں نظام کا ر میں مز ید شفا فیت آ ئی اور پچھلے سال کے مقا بلے میں اس سال موصول ہو نے والی شکایات میں 155 فیصد سے زیا دہ اضا فہ ہوا جو میرٹ اور قا نون کے مطا بق مفت اور جلد انصاف فرا ہم کر نے کے سلسلے میں وفاقی محتسب کی مثبت کا ر کر دگی پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ اسی طر ح وفاقی محتسب کی طر ف سے پا کستان کے آ ٹھ بین الا قوا می ہو ائی اڈوں کے ڈیپا رچر لا ؤ نجز میں قا ئم کئے گئے ''یکجا سہو لیا تی مرا کز''(One Window Facilitation Desks) کی کا رکر دگی میں بھی خا صی بہتر ی لا ئی گئی ہے۔ جہاں بیرونی مما لک میں جا نے والے اوورسیز پاکستانیوں کے مسا ئل مو قع پر ہی حل کر نے کے لئے متعلقہ 12 اداروں کے نما ئند ے ہفتے کے سا توں دن چو بیس گھٹنے مو جو د ہو تے ہیں۔ سینئر ایڈوائزروں پر مشتمل معا ئنہ ٹیمیں سال میں دو مر تبہ ہر ائر پورٹ اور ''یکجا سہو لیا تی مرا کز'' کا دورہ کر کے ان کی کا رکر دگی کا جا ئزہ لینے کے ساتھ ساتھ انہیں مز ید فعال اور کا رآمد بنا نے کے لئے اپنی رپورٹیں وفاقی محتسب کو پیش کر تی ہیں جن کی روشنی میں وفاقی محتسب کی طر ف سے متعلقہ اداروں کو احکا مات جاری کئے جا تے ہیں تا کہ اوورسیز پا کستانیوں کو بیرون ملک جا تے وقت زیا دہ سے زیا دہ سہو لیات فرا ہم کی جا سکیں۔حال ہی میں بین الا قوا می آ مد کے لا ؤ نجز(International Arrival Lounges) میں بھی نا درا اور OPF کے کا ؤ نٹر بن گئے ہیں تا کہ با ہر سے آ نے والے پا کستانی ان سے موقع پر ہی استفا دہ کر سکیں۔
وفاقی محتسب کے احکا مات کی روشنی میں تمام پا کستا نی سفا رتخا نوں نے اپنے دفتر میں ایک سینئر افسر کو فو کل پر سن مقرر کر نے کے علا وہ ہفتے میں ایک دن اور وقت طے کر رکھا ہے تا کہ دیا ر غیر میں مقیم پا کستانی، سفیر محترم یا فو کل پر سن سے برا ہ راست ملا قا ت کر کے اپنی شکا یات پیش کرسکیں۔علا وہ ازیں مشنز کو کہا گیا ہے کہ وہ مہینے میں کم ازکم ایک مر تبہ کھلی کچہر ی بھی لگا ئیں۔ اس سلسلے میں تمام پا کستانی سفا رتخا نے، وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کو ہر ماہ مفصل رپورٹ بھی ارسال کر تے ہیں جس کے مطا بق اب تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی 16 ہزار سے زائد شکا یات کاا زالہ کیا جا چکا ہے۔کسی بھی زیا دتی یا نا انصا فی یا مسئلے کے حل میں تا خیری حر بوں کے استعمال کے خلاف آن لا ئن یا ای میل (mohtasiboverseasgcommissioner@gmail.com) یا واٹس ایپ نمبر:0303- 5095361 یا ڈاک کے ذریعے اردو یا انگر یزی میں اپنی شکا یت سادہ کا غذ پر لکھ کر بھجوا ئی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی محتسب کی ویب سائٹ (www.mohtasib.gov.pk) سے بھی معلو مات حا صل کی جا سکتی ہیں۔نیزہیلپ لائنز 0092- 51-9213886/87 سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔ وفاقی محتسب کا بیرون ملک پا کستا نیوں کے لئے پیغام ہے کہ اگر آپ کو پا کستا نی سفا رتخا نوں، پا کستانی ائر پو رٹس یا وفاقی حکو مت کے کسی بھی ادارے سے نا انصا فی کی شکایت ہو، وفاقی محتسب کے''کمشنر شکا یات برا ئے اوورسیز پا کستا نیز'' کے دفتر سے رابطہ کر یں جو پو ری تند ہی کے ساتھ بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کی خد مت میں مصروف ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کے دائرکار میں وسعت لائی جارہی ہے۔
وفاقی محتسب کا کمشنر شکایات اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈھال بن گیا
Oct 05, 2024